مہر خبررساں ایجنسی نے " اے ایف پی " کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان کے بحیرہ احمر کی بندرگاہ سوکین میں15 ہزار بھیڑوں سے بھرا بحری جہاز ڈوب گیا جس میں سوار تمام جانور ڈوب گئے لیکن عملہ کے تمام افراد زندہ بچ گئے۔
اطلاعات کے مطابق مویشیوں کا بجری جہاز سوڈان سے سعودی عرب کے لئے جانور برآمد کر رہا تھا اس میں کئی ہزار جانور لدے ہوئے تھے۔
سوڈانی بندرگاہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ بحری جہاز بدر ون اتوار کی صبح کے اوائل میں ڈوب گیا، اس میں 15 ہزار 800 بھیڑیں سوار تھیں، جو اس کے بوجھ کی حد سے باہر تھیں۔ اہلکار نے بتایا کہ جہاز پر صرف 9 ہزار بھیڑیں لے جانے کی گنجائش تھی۔
ایک اور اہلکار نے بتایا کہ تمام عملے کو بچا لیا گیا تاہم انہوں نے حادثے کے اقتصادی اور ماحولیاتی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔