مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ہم محفوظ ، پر امن ، پرسکون اور اتحاد پر مبنی حج کے انعقاد کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سال ایرانی حجاج کرام حج بیت اللہ الحرام ، پیمغبر اسلام (ص) کی قبر مبارک اور جنت البقیع کی زیارت کے لئے آمادہ ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حج و زیارت ادارے کی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کے تعاون کے ساتھ حجاج کرام اس فریضہ الہی کو ادا کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی حجاج کا پہلا قافلہ آج صبح حضرت امام خمینی (رہ) ايئرپورٹ سے ایران ايئر کے ذریعہ مدینہ منورہ کے لئےر وانہ ہوگیا۔ اس موقع پر ایران کے وزیر روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ ، حج و زيارت ادارے میں نمائندہ ولی فقیہ اور دیگر اعلی حکام موجود تھے۔
اجراء کی تاریخ: 12 جون 2022 - 10:32
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم محفوظ ، پر امن اور اتحاد پر مبنی حج کے انعقاد کے خواہاں ہیں۔