مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے چینی باشندوں کے لیے " تمغہ پاکستان " کا اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے چینی باشندوں کو بعدازوفات اعزاز دینے کی منظوری دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تین چینی باشندوں کو تمغہ پاکستان تفویض کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوائی تھی۔ چینی باشندے 26 اپریل 2022ء کو کراچی میں دہشت گردی کا نشانہ بنے تھے۔ چینی اساتذہ جامعہ کراچی کے داخلی دروازے پر خودکش دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے۔