مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان حکومت نے بھارت سے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے اورویزہ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق طالبان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے بیان میں کہا کہ بھارتی وفد کا دورہ افغانستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دورکا آغاز اورخوش آئند ہے۔
افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی سے بھارتی وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکریٹری جے پی سنگھ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اوردونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی،افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی ،تجارت کے فروغ اوردیگرامور پربات کی۔
افغان حکام کا کہنا تھا کہ متوازن خارجہ پالیسی کے تحت افغان حکومت بھارت سے سیاسی ، معاشی اورثقافتی تعلقات کا فروغ چاہتی ہے۔ بھارت خطے کا ایک اہم ملک ہے ۔۔بھارت سے افغانستان میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے، زیرالتوا بھارتی منصوبے مکمل کرنے اورافغان عوام کے لئے ویزہ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔