مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکام نے کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کو بھارت کی تہاڑ جیل کے علیحدہ سیل میں منتقل کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تہاڑ جیل کے حکام نے یاسین ملک کی والدہ اور بہن کو ملاقات سے روک دیا، جیل میں یاسین ملک کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
کشمیر ذرائع کے مطابق تہاڑجیل میں یاسین ملک کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی یاسین ملک کو جیل کے علیحدہ سیل میں منتقل کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔
ادھر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا کہنا ہے کہ بھارت یاسین ملک ذہنی تشدد کا نشانہ بنا کر نفسیاتی مریض بنانا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے 25 مئی کو حریت رہنما یاسین ملک کو بے بنیاد الزامات میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔