مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فورسزنے جموں وکشمیرکے ضلع کپواڑہ میں فوجی آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا ہے ۔بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ کا محاصرہ کرلیا اورگھرگھرتلاشی کے دوران متعدد افراد کوگرفتارکرلیا۔ علاقے میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔
ادھر کشمیر کے مختلف علاقوں میں حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔پولیس نے متعدد مظاہرین کو بھارت کے خلاف نعرے لگانے پرگرفتارکرلیا ہے۔
کشمیر میں بھارتی فورسز نے 2 دنوں میں 6 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔