پاکستانی حکومت اور اپوزیشن کے مابین معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد اب تحریک انصاف کا لانگ مارچ نہیں ہوگا بلکہ صرف جلسہ ہو گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے دنیا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت اور  اپوزیشن کے مابین معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد اب تحریک انصاف کا لانگ مارچ نہیں ہوگا بلکہ صرف جلسہ ہو گا۔

اطلاعات کے مطابق  حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے مابین  صبح دس بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک مذاکرات ہوئے  جس کے بعد طے پایا کہ  پی ٹی آئی جلسہ کرے گی اور واپس چلی جائے گی ۔

سینئر تجزیہ نگار کامران شاہد نے کہا کہ  معاملے کے حل کیلئے  اسٹیبلشمنٹ  نے اہم کردار ادا کیا اور ملکی مفاد کیلئے دونوں جماعتوں کا ڈائیلاگ کرایا ۔  یہ ایک نا ممکن ٹاسک تھا جسے اسٹیبلشمنٹ نے کامیاب بنایا ۔   حکومت کی جانب سے  ایاز صادق ، یوسف رضا گیلانی اور اسعد الرحمان تھے ، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسد عمر ، شاہ محمود قریشی اور  پرویز خٹک شامل تھے ۔