مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہاکی ایشیا کپ 2022 کے بڑے میچ میں پاکستان نے آخری منٹ میں گول کرکے بھارت کو یقینی جیت سے محروم کردیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان گروپ کا یہ اہم ترین میچ 1-1 سے برابر ہوگیا۔
روایتی حریفوں کے درمیان یہ مقابلہ دلچسپ رہا، بھارت نے پورے میچ میں اپنی گرفت برقرار رکھی جبکہ پہلے کوارٹر اور میچ کے نویں منٹ میں ہی ایک گول کی برتری بھی حاصل کرلی۔ پاکستان نے اسکور کو برابر کرنے جبکہ بھارت نے اپنی برتری کو دُگنا کرنے کی بھرپور کوششیں کیں۔
تاہم پاکستان کو میچ کے آخری منٹ میں پنالٹی کارنر ملا جس کا قومی کھلاڑی عبدالرانا نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دکھادی۔
یوں پاکستان نے نہ صرف آخری لمحے میں بھارت کو یقینی جیت سے محروم کردیا بلکہ میچ ڈرا کرکے پوائنٹس ٹیبل پر دو اہم پوائنٹس بھی حاصل کرلیے۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کل میزبان انڈونیشیا کے خلاف کھیلے گی۔