مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور دہشت گرد تنظيم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان طالبان حکومت کی ثالثی میں کابل میں مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ مذاکرات میں متعلقہ موضوعات پر قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں فریقین نے مختصر عرصے کی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔
بیان میں کہا گیا کہ طالبان حکومت امن کے قیام کے ارادے سے خلوص نیت سے کوشش کر رہی ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ کامیابی سے ہم کنار ہو۔
افغان امارت اسلامیہ دونوں فریقین حکومت پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان سے ایک دوسرے کے لیے نرمی اور برداشت کی امید رکھتی ہے۔