مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم میں مرحوم آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کے پیکر پاک کو مسجد امام حسن عسکری (ع) سے حرم مطہر کی طرف تشییع کیا گيا ۔ مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا کی تشییع جنازہ میں بڑی تعداد میں حوزہ علمیہ قم کے علماء و فضلاء اورعوام نے شرکت کی ۔ مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا کے پیکر کو ضریح مطہر حضرت معصومہ (س) کا طواف کرایا گیا اور اس کے بعد مرجع تقلید آیت اللہ شیخ جعفر سبحانی نے مرحوم کے پیکر پاک پر نماز میت ادا کی۔ نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا کے پیکر کو شہید مطہری رواق میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق آج رات نماز مغرب و عشاء کے بعد حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے شبستان حضرت امام خمینی (رہ) میں مرحوم آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کے ایصال ثواب کے سلسلے میں مجلس ترحیم منعقد کی جائے گی ۔
اجراء کی تاریخ: 17 مئی 2022 - 19:43
ایران کے مقدس شہر قم میں مرحوم آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کے پیکر پاک کو مسجد امام حسن عسکری (ع) سے حرم مطہر کی طرف تشییع کیا گيا ۔ مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا کی تشییع جنازہ میں بڑی تعداد میں حوزہ علمیہ قم کے علماء و فضلاء اورعوام نے شرکت کی ۔