اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے دورہ امارات سے واپسی کے بعد کہا ہے کہ ایران اور امارات کے سیاسی تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے دورہ امارات سے واپسی کے بعد اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ ایران اور امارات کے سیاسی تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور امارت کے تعلقات میں نئی فصل کا آغاز ہوگیا ہے۔ ہم اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ گرم اور دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہے اور علاقائی ممالک باہمی اتاد اور یکجہتی کے ساتھ غیر علاقائی اور سامراجی طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں اور علاقہ کے دشمنوں کو مایوس کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایرانی وزير خارجہ نے کل امارات کے مختصر دورے کے دوران امارات کے نئے صدر کی تقریب میں شرکت کی اورامارات کے سابقہ صدر کے انتقال پر تعزیت پیش کی تھی۔