مصرکے علاقے سینا میں عالمی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے مصری فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 مصری فوجی ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصرکے علاقے سینا میں عالمی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے مصری فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 مصری فوجی ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سرحد سے متصل مصری علاقے سینا میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے فوجیوں پر گھات لگاکر حملہ کیا گیا۔ حملہ اتنا شدید تھا کہ 11 مصری فوجی موقع پر ہی ہلاک جب کہ پانچ زخمی ہوگئے۔

مصری فوج نے داعش کی حالیہ کارروائی کو سال کا سب سے بڑا دہشت گردانہ حملہ قرار دیا جس میں 11 فوجی ہلاک ہوئے۔

مصری حکام کا کہنا ہے کہ فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور فورسز نے دہشت گردوں کو شمالی سینا کے علاقے میں محصور کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مصر کے  سینا علاقہ میں ایک دہائی سے داعشی دہشت گردوں کے حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں سیکڑوں مصری فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 1 ہزار وہابی دہشت گردوں کو بھی موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے۔