بھارتی ریاست پنجاب کے شہرپٹیالہ میں سکھوں نے الگ وطن خالصتان کے حق میں مظاہرہ کیا ، سکھوں اور ہندو انتہا پسندوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست پنجاب کے شہرپٹیالہ میں سکھوں نے الگ وطن خالصتان کے حق میں مظاہرہ کیا ، سکھوں اور ہندو انتہا پسندوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہرپٹیالہ میں خالصتان کے حامیوں اورمخالفین میں جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پٹیالہ میں کرفیو نافذ کرکے انٹرنیٹ  اورموبائل سروس بند کردی گئی۔

خالصتان کے حامیوں نے نے تلواریں ہاتھ میں لے کر خالصتان زندہ باد اور راج کرے گا خالصہ کے نعرے بھی لگائے۔

ہندوانتہاپسند تنظیم نے خالصتان کے حق میں مظاہرے میں  شریک افراد کے گھروں پرحملے کرنے اورانہیں جلانے کی دھمکی دے دی۔ ہندوانتہاپسند تنظیم کی جانب سے پٹیالہ میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے اورپولیس سے خالصتان کے حامیوں کوگرفتارکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سکھ بھارت سے آزادی اوراپنے علیحدہ ملک خالصتان کے لئے تحریک چلا رہے ہیں۔ برطانیہ میں سکھ برادری ایک ریفرینڈم کے ذریعے خالصتان کے قیام کی منظوری دے چکی ہے۔