مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے ملکی کرنسی میں ادائیگی نہ کرنے پر پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس کی فراہمی روک دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یوکرائن پر حملے کرنے کی پاداش میں روس پر اقتصادی اور معاشی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں جس کے باعث روسی معیشت کو مسائل کا سامنا ہے۔
روسی حکومت نے معاشی بحران اور امریکی و یورپی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے گیس اور دیگر اشیا کی فروخت کا فیصلہ ملکی کرنسی روبل میں کیا ہے۔ روس نے اپنے فیصلے پر سنجیدگی کے ساتھ عمل شروع کردیا ہے
روس نے بھی ان ممالک کو گیس کی فروخت روک دی ہے جو روبل میں ادائیگی نہیں کر رہے ہیں یوکرائن کے حامی پڑوسی ملک پولینڈ کی گيس کمپنی نے کہا ہے کہ روسی کمپنی گیس پروم نے گیس کی سپلائی روک دی ہے۔
اسی طرح بلغاریہ کے وزیر توانائی نے بھی شکوہ کیا ہے کہ روسی گیس کمپنی پروم نے بغیر پیشگی اطلاع کے گیس کی سپلائی روک دی ہے۔ بلغاریہ نے بھی روسی کرنسی روبل میں ادائیگی سے انکار کردیا تھا۔