بھارت سے تعلق رکھنے والے گوتم اڈانی دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے گوتم اڈانی دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ امریکی جریدے فوربس کے مطابق بھارتی تاجر اور اڈانی گروپ کے مالک گوتم اڈانی دنیا کے پانچویں اور بھارت کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ فوربس کے مطابق 59 سالہ گوتم اڈانی کے اثاثوں کی کل مالیت 123 اعشاریہ 7 ارب ڈالر یعنی 23 ہزار ارب روپے سے زائد تک پہنچ گئی۔ اب  گوتم اڈانی نے امریکی بزنس مین وارن بفٹ  کو دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔