مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو جوہری جنگ کے خطرے کونظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مصنوعی طورپر خطرہ کھڑا کرنے کی بات نہیں بلکہ جوہری جنگ کا حقیقی خطرہ موجود ہے۔ ہمیں اسے نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔روسی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم اس خطرے کو کم کرنا چاہتے ہیں۔نیٹو اپنے پراکسی کے ذریعے روس سے جنگ میں مصروف ہے اوراپنے پراکسی کو ہتھیار بھی فراہم کررہا ہے۔ جنگ کا مطلب جنگ ہوتا ہے۔ روس نے اپنے سرحد پر نیٹو کی سرگرمیاں روکنے کے لئے یوکرائن کے خلاف دو ماہ قبل فوجی آپپریشن شروع کیا تھا جو اب بھی جاری ہے جبکہ امریکہ اور یورپی ممالک کی طرف سے یوکرائن کو بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 اپریل 2022 - 12:59
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو جوہری جنگ کے خطرے کونظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔