روسی صدر پوتین کے حکم پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اوربرطانیہ اے متعدد اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر پوتین کے حکم پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اوربرطانیہ اے متعدد اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔  اطلاعات کے مطابق یوکرائن پر حملے کے بعد برطانیہ نے روس پر اقتصادی اور معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں جس کے جواب میں روس نے بھی برطانیہ پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش میں برطانیہ جھوٹی معلومات اور غلط سیاسی مہم چلا رہا ہے جس کے باعث برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور متعدد اعلیٰ برطانوی حکومتی عہدیداروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

خیال رہے کہ 9 اپریل کو برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرائن کا دورہ کیا تھا اور صدرولودیمیر زلنسکی کے ہمراہ یوکرائن کی سڑکوں پر گشت کیا تھا اور عوام سے بھی ملاقات کی تھی۔ امریکہ اور یورپی ممالک کی دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود روس کا یوکرائن میں فوجی آپریشن جاری ہے۔