جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن اور اسکے قریبی علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد 306 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن اور اسکے قریبی علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد 306 ہوگئی ہے۔

جنوبی افریقہ کے حکام کے مطابق ڈربن میں 60 سالوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ بن گیا ہے، بارشوں اور سیلاب میں متعدد گھر تباہ اور سڑکیں بہہ گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ڈربن میں 248 اسکولوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ادھر جنوبی افریقہ کے صدر سرل رامافوسا نے سیلاب کو تباہی اور آفت قرار دے دیا۔