سوئزرلینڈ نے امریکہ اور یورپی ممالک کی روس کے خلاف پابندی کے تناظر میں روس کے 8 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوئزرلینڈ نے امریکہ اور یورپی ممالک کی روس کے خلاف پابندی کے تناظر میں روس کے  8 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کردیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یوکرین پر روس کی چڑھائی کے بعد یورپ اور امریکا سمیت دیگر ممالک کی جانب سے روس پر پابندیاں عائد کی گئیں اسی ضمن میں سوئٹزرلینڈ اب تک روس کے 8 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوئزرلینڈ میں مجموعی منجمد شدہ روسی اثاثوں میں بینک اکاؤنٹس اور مختلف ریاستوں میں روس کی جائیدادیں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ سوئزرلینڈ نے 28 فروری کو یورپی یونین کی روس پر پابندیوں کی پالیسی کو اپنایا اور اپنے ملک میں موجود روسی اثاثوں کو مراحلہ وار منجمد کرنا شروع کردیا۔

دو ہفتے قبل سوئس حکام نے رپورٹ پیش کی تھی کہ انہوں نے تقریباً 5.75 ارب ڈالر کے روسی اثاثے منجمد کردیئے ہیں اور اب اثاثوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔