مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی کابینہ ڈویژن نے عمران خان کا بطور وزیراعظم عہدہ ختم ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ پاکستانی آئین کے آرٹیکل 94 کے تحت صدر پاکستان نے وزیراعظم کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ نگراں وزیراعظم کے تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم کام کرسکتے ہیں۔
کابینہ ڈویژن نے 52 وفاقی کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، کابینہ ڈویژن نے 25 وفاقی وزرا، چار وزرائے مملکت کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کے چار مشیروں اور 19 معاونین خصوصی کو بھی ڈی نوٹیفائی کردیا۔