اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار نے یورپی یونین کے رابطہ کار اور کوآرڈینیٹر انریکا مورا کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ اگر امریکی حقیقت پسندی سے کام لیں تو معاہدہ ہو سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے رابطہ کار اور کوآرڈینیٹر انریکا مورا تہران کے دورے پر ہیں ، جہاں اس نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں ویانا مذاکرات کی کامیابی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے اعلی مذاکراتکار نے ملاقات میں کہا کہ اگر امریکی حکام حقیقت پسندی سے کام لیں تو معاہدہ ہوسکتا ہے۔ اس ملاقات میں فریقین نے ویانا مذاکرات میں باقی ماندہ مسائل اور پابندیوں کے خآتمہ کے سلسلے میں بات چیت کی۔ انریکا مورا نے اس ملاقات میں ویانا مذاکرات میں شریک تمام فریقوں کے ساتھ ملاقات کے بارے میں بھی رپورٹ پیش کی۔ انریکا مورا اور علی باقری کنی کے درمیان آئندہ دنوں میں بھی مذاکرات کا سلسلہ جاری رہےگا۔