مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے تین رہنماؤں کو چوہے قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ 3 چوہے مل کر میرا شکار کرنے آرہے ہیں میں ان کو شکست دوں گا۔ پاکستانی وزیر اعظم نے ٹھاکرہ اسٹیڈیم مانسہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر جلسے میں کہتا ہوں کہ فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہوں گا، لیکن میں کیا کروں میں جب تقریر کے لئے کھڑا ہوتا ہوں تو پنڈال میں کھڑے عوام ڈیزل کے نعرے بلند کردیتے ہیں، میں نے اپنی حکومت کے ہر اچھے اور برے وقت میں کوشش کی کہ ڈیزل کی قیمت کم کروں۔ وزیراعظم عمران کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے چاہتے ہیں کہ جیسے انہیں مشرف نے این آر او دیا تھا اور کرپشن کے کیسز معاف کئے تھے عمران خان بھی انہیں معاف کردے، جس دن میں نے ان کے کیسز معاف کئے تو پاکستان کے ساتھ سب سے بڑی غداری ہوگی، تحریک عدم اعتماد اسی لئے شروع کی گئی کہ یہ لوگ بچ جائیں۔ مجھے چوہوں پر تھوڑا ترس آرہا ہے، یہ تین چوہے جو میرا شکار کرنے نکلے ہیں میں ان کا شکار کروں گا اور ان کو شکست دوں گا۔اپوزیشن کے تین رہنماؤں میں فضل الرحمن، شہباز شریف اور آصف زرداری شامل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 25 مارچ 2022 - 18:32
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے تین رہنماؤں کو چوہے قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ 3 چوہے مل کر میرا شکار کرنے آرہے ہیں میں ان کو شکست دوں گا۔