مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نئے شمسی سال کی پہلی نماز جمعہ کل بروز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق اس ہفتہ نماز جمعہ امصلی امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوگی ۔ مصلی امام خمینی (رہ) کے دروازے صبح 11 بجے نمازیوں کے لئے کھول دیئے جائیں گے۔ نماز جمعہ طبی دستورات کی رعایت کے ساتھ منعقد کی جائےگی۔
اجراء کی تاریخ: 24 مارچ 2022 - 15:39
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نئے شمسی سال کی پہلی نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوگی۔