روس کے صدر پوتین نے قدرتی گیس کی قیمت ڈالر اور یورو کے بجائے روبل میں لینے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر پوتین نے قدرتی گیس کی قیمت ڈالر اور یورو کے بجائے روبل میں لینے کا اعلان کیا ہے۔ صدر پوتین نے کہا کہ کوئی وجہ ہی نہیں کہ امریکہ اور یورپ کو فروخت شدہ اشیاء کی قیمت ڈالر یا یورو میں لیں۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ غیر دوست ممالک کو پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت روبلز میں کریں گے۔ روس کے صدر کے اس اعلان کے بعد بعض یورپی ممالک میں کھلبلی مچ گئي ہے۔