امریکہ کی جانب سے نیویارک میں موجود اقوام متحدہ کے 12 روسی سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کرنے کے اعلان کے بعد روس نے بھی جوابی اقدام کرتے ہوئے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے نیویارک میں موجود اقوام متحدہ کے 12 روسی سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کرنے کے اعلان کے بعد روس نے بھی جوابی اقدام کرتے ہوئے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس نے ماسکو میں تعینات متعدد امریکی اہلکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنےکا حکم جاری کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے اہلکاروں کی فہرست امریکی سفارتی مشن کے سربراہ کو فراہم کردی گئی ہے۔