مہر خبررساں ایجنسی نےغیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیم میں گاڑی بے قابو ہو کر ہجوم میں گھس گئی جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بیلجیم کے جنوبی علاقے میں تیزرفتارگاڑی ہجوم میں گھسنے سے 6افراد ہلاک اورچالیس زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک اورزخمی افراد مقامی فیسٹول میں منعقد پریڈ میں شامل تھے۔زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت نازک ہے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعد گاڑی کے ڈرائیوراورگاڑی میں سواردیگرافراد کوگرفتارکرلیا ہے۔