مہر خبررساں ایجنسی نےبھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں مشرقی پنجاب میں عام آدمی پارٹی کامیاب ہوئی ہے جبکہ اترپردیش " یوپی" ، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں حکمراں جماعت بی جے پی کامیاب ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب میں ایک عام آدمی نے کانگریس کے بڑے نیتا کو شکست سے دوچار کردیا، جہاں وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ کو موبائل فون شاپ کے سیلزمین کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کامیاب ہونے والے لابھ سنگھ اگو کے والد کھیتوں میں مزدور اور والدہ اسکول میں خاکروب ہیں۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی نے سابق کامیڈین بھگونت مان کو پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لئے نامزد کردیا ہے۔
کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کو بھی انتخابات میں شکست ہوگئی۔ شرومنی اکالی دل کے رہنما پرکاش سنگھ بادل اور بیٹے سکھبیر سنگھ بھی انتخاب ہار گئے ہیں۔