مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ یوکرائن تنازع کا جوہری جنگ میں تبدیل ہونے کا کوئی امکان نہیں۔
اطلاعات کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے بیان میں کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ یوکرائن کا تنازع جوہری جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
روسی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جوہری جنگ سے متعلق بات مغربی ممالک نے شروع کی۔یوکرائن تنازع کا رخ جوہری جنگ کی طرف ہونے کا امکان نظرنہیں آتا ہے۔ روس آئندہ کبھی کبھی مغربی ممالک پر انحصار نہیں کرےگا۔