مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستان کے شہر پشاور میں نماز جمعہ کے دوران شیعہ مسلمانوں کے بہیمانہ قتل اور نہتے نمازیوں پر دہشت گردانہ کے خلاف خاموش مظاہرے کیے گئے۔
اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے پاکستان کے شہر پشاور میں بے گناہ نمازیوں پر وحشیانہ اور دہشت گردانہ حملے کی بھر پور اور شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
کشمیر میں جمعہ کی شب مختلف مقامات پر متعدد افراد نے مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں قصہ خوانی بازار میں واقع شیعہ جامع مسجد اور امامبارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے میں اب تک 57 افراد شہید اور 194 زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔