مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کی پولیس نے مختلف علاقوں میں آپریشن کلین اپ کے دوران 6 داعش دہشت گردوں سمیت متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کلین اپ کے دوران 6 کالعدم اور دہشت گرد تنظیم داعش کے کارندوں اور 9 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث 53 افراد کو گرفتار کر کے حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد سمیت دیگر اشیا برآمد ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ کابل میں ہونے والے آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔
اجراء کی تاریخ: 27 فروری 2022 - 21:26
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کی پولیس نے مختلف علاقوں میں آپریشن کلین اپ کے دوران 6 داعش دہشت گردوں سمیت متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔