مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں شدید طوفان نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں اب تک 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ طوفان کے باعث لندن سمیت انگلینڈ کے مختلف علاقوں میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ جنوبی انگلینڈ میں 196 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلی جس کی وجہ سے لوگ پیروں پہ نہ سنبھل سکے اور کئی افراد اڑ کر دور جاگرے۔
ذرائع کے مطابق آئرلینڈ میں 80 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہے جبکہ درجنوں پروازیں منسوخ اور ٹرین سروس بری طرح متاثرہوئی ہے۔
برطانوی ایئر پورٹ حکام کے مطابق مسافر ایئر پورٹ آنے سے پہلے فلائٹ اسٹیٹس چیک کرلیں۔
طوفان کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر یورپی ممالک بیلجیم، ڈنمارک اور سوئیڈن میں بھی طوفان کے پیش نظر وارننگ جاری کردی گئی۔