مہر خبررساں ایجنسی نے اے پی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے اب تک 44 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیٹروپولس شہر کے پہاڑی علاقے میں سیلاب کے نتیجے میں پہاڑ کا ایک ٹکڑا پانی کے بھاؤ میں بہہ گیا جس سے 44 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ شہری بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ پیٹروپولس شہر میں اس سے قبل بھی متعدد بار تیز بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آچکے ہیں جس میں ہزاروں افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 17 فروری 2022 - 12:17
برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے اب تک 44 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔