بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے پہاڑی سلسلے میں گشت پر ماموربھارتی فوجی اہلکاروں کی ٹیم پر برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار دب گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیرذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے پہاڑی سلسلے میں گشت پر ماموربھارتی  فوجی اہلکاروں کی ٹیم پر برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار دب گئے۔اطلاعات کے مطابق ریاست اروناچل پردیش میں بھوٹان کی سرحد کے نزدیک بھارتی فوج کے اہلکار گشت کے دوران برفانی تودے کی زد میں آگئے۔ اس حادثے کے پندرہ گھنٹے بعد بھی امدادی ٹیم کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ کسی بھی اہلکار کو زندہ یا مردہ حالت میں نہیں نکالا جا سکا ہے۔ موسم کی خرابی اور مسلسل برفباری کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سخت موسم میں اتنے عرصے تک برفانی تودے تلے دبے رہنے کی وجہ سے ان اہلکاروں کے زندہ بچ جانے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔ موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو کا کام بند کردیا گیا ہے۔