مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے امارات پر یمنی فورسز کے حملوں کے بعد اپنی ایئرلائنز کے لیے سکیورٹی انتظامات پر عدم اطمینان اور اس پر پیدا ہونے والے تنازع کی وجہ سے دبئی کے لیے پروازیں بند کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے امارات میں سکیورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دبئی کے لیے اپنی پروازیں بند کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم ابوظہبی کے لیے پروازیں جاری رہیں گی۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ابوظہبی کے لیے بھی اپنی پروازوں کا راستہ تبدیل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے بیت المقدس اور فلسطینیوں کے ساتھ بہت بڑی غداری کا ارتکاب کیا ہے۔