مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں نے پاکستانی سکیورٹی فورسز حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد اور ایک سکویرٹی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کیمپوں پر حملہ کیا ، دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ شروع ہوگئی ، اس جھڑپ میں 4 دہشت گرد اور ایک اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر زخمی ہوگیا۔
ادھر پنجگور میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے کیمپ میں دو اطراف سے داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سیکورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کی کوشش ناکام ہوگئی اور دہشت گرد فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی ہلاک ہوگیا۔