قم میں مرجع تقلید آیت اللہ العظمی لطف اللہ صافی گلپائگانی کا 103 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قم میں مرجع دینی آیت اللہ العظمی لطف اللہ صافی گلپائگانی کا 103 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔

آیت اللہ صافی گلپائگانی شیخ المراجع کے عنوان سےمعروف تھے۔انھیں چند روز قبل بیماری کی وجہ سے قم کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ، جہاں کل رات دل کی دھڑکن بند ہونے سے ان کا انتقال ہوگيا ۔

حضرت امام خمینی (رہ) نے انھیں بنیادی آئين کی گارڈین کونسل کا پہلا سکریٹری مقرر کیا تھا ۔ آیت اللہ گلپائگانی 30 بہمن 1297 ہجری شمسی میں گلپائگان میں پیدا ہوئے۔ مرحوم صافی گلپائگانی ، مرجع تقلید مرحوم آیت اللہ العظمی سید محمد رضا گلپائگانی کے داماد تھے۔

آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی کے انتقال پر مہر نیوز کی جانب سے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مرحوم کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کی جاتی ہے۔