مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیرمقدم کرتا ہوں، اور ان کے اس اقدام کو سراہتا ہوں جو انہوں نے اسلامو فوبیا جیسی لعنت سے نمٹنے کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کا بر وقت اقدام میرے اس مطالبے کی تائید ہے جو میں مسلسل دہرا رہا ہوں، اسلام و فوبیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔
اجراء کی تاریخ: 30 جنوری 2022 - 15:45
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام و فوبیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔