بھارتی ریاست بہارمیں تربیتی پرواز کے دوران بھارتی قوج کا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جبکہ پائلٹس کو ایمرجنسی میں جہاز سے کود کر اپنی جانیں بچانا پڑیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست بہارمیں تربیتی پرواز کے دوران بھارتی قوج کا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جبکہ پائلٹس کو ایمرجنسی میں جہاز سے کود کر اپنی جانیں بچانا پڑیں۔  اطلاعات کے مطابق انڈین آرمی آفیسرز کی ٹریننگ اکیڈمی کا طیارہ دو پائلٹس کو لیکر تربیتی پرواز کے لیے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی طرف آتے دیکھ کر خوف زدہ ہوگئے۔ طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے کھیتوں میں آن گرا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔

بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے اڑان بھرتے ہی تیکنیکی مسائل کے باعث دونوں پائلٹس نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی اور ناکامی پر جہاز سے کود کر جان بچالی۔

عینی شاہدین نے بھی میڈیا کو بتایا کہ پہلے طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا اس کے دو پائلٹس پیراشوٹس کی مدد سے نیچے اترے جنھیں معمولی چوٹیں آئیں۔ بھارتی فوج نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔