مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی، جس میں مؤمنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تہران کے عارضی خطیب جمعہ نے عالمی سطح پر امریکہ کی دہشت گردانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ لوٹ مار چاہتا ہے،مذاکرات نہیں ، ویانا میں تمام پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔
خطیب جمعہ نے کہا کہ سیاسی میدان میں جہاد بہت ہی اہم ہےاور ہميں اپنے فیصلے کرنے کی اغیار کو اجازت نہیں دینی چاہیے۔ انقلاب اسلامی کی بدولت آج ہم اپنے فیصلے خود کررہے ہیں۔ خطیب جمعہ نے ماہ رجب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رجب، ماہ شعبان اور ماہ رمضان کی آمد آمد ہے ہمیں ان مہینوں سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔
خطیب جمعہ نے کورونا وائرس کی چھٹی لہر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں طبی دستورات کی رعایت کے ساتھ کوروناوائرس کی اس لہر سے عبور کرنا چاہیے۔
یمن پر ظالمانہ حملوں کے بارے میں عالمی برادری خاموش
خطیب جمعہ نے یمن کے نہتے عربوں پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور عالمی برادری سعودی عرب کے یمن پر مجرمانہ، ظالمانہ ، بہیمانہ ہوائی حملوں اور جنگی جرائم کے اقدامات پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ دنیا کو انسانی حقوق کی بارے میں نئی فکر کرنی چاہیے کیونکہ موجودہ عالمی ادارے انسانی حقوق کے بارے میں اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔
ایران کی طرف سے دشمن کی سازشوں کا مقابلہ
خطیب جمعہ نے کہا کہ ایرانی قوم دشمنوں کی گھناؤنی سازشوں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرےگی اور یہ سبق ہمیں دین اسلام نے دیا ہے، امریکہ دنیا بھرمیں دہشت گردی ، تباہی اور بربادی کی تلاش و کوشش میں ہے امریکہ مذاکرات کا حامی نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ 43 سال میں امریکہ نے انقلاب اسلامی کے خلاف دشمنی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ، امریکہ نے انقلاب اسلامی کو چوٹ پہنچانے اور تباہ کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن اللہ تعالی نے امریکہ کو ہر موڑ اور مرحلے پر شکست اور ناکامی سےدوچار کیا اورامریکہ کی گھناؤنی سازشوں کے باوجود انقلاب اسلامی آج اپنے اعلی اہداف کی سمت رواں دواں ہے۔
ظالمانہ پابندیوں کا خاتمہ
خطیب جمعہ نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ظالمانہ پابندیوں کے خاتمہ چاہتے ہیں اگر انھوں نے ظالمانہ پابندیاں ختم کردیں تو ایران بھی اس صورت ميں تعاون کرےگا ۔
صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ روس کامیاب
خطیب جمعہ نے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ روس کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ صدر رئیسی نے اس سفر میں اپنے تمام اہداف کا حاصل کرلیا ہے جو ایران کی بہت بڑي کامیابی ہے ۔ ایران اور روس کے تعلقات باہمی احترام پر استوار ہیں۔ روسی ڈوما میں صدر رئیسی کا تاریخي اور شاندار استقبال کیا گيا۔ آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کے علاوہ ایران تمام ممالک کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔