افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے تھومیس ویسٹ نے کہا کہ امریکہ کا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے تھومیس ویسٹ نے کہا کہ امریکہ کا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق تھومیس ویسٹ نے بی بی سی پشتو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور طالبان حکومت کے درمیان تعلقات بحالی کیلئے طالبان کو اصلاحی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

اس نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں انسانی و خواتین کے حقوق کا احترام، آزادی اظہارِ خیال، خواتین کی تعلیم اور اقلیت کے حقوق کا تحفظ طالبان سے تعلقات بحالی کیلئے امریکہ کے شرائط ہیں۔ افغانستان کے منجمد اثاثوں کے حوالے سے تھومیس ویسٹ نے کہا کہ اثاثوں میں سے 10 بلین ڈالرز 9/11 کے متاثرین کو ادا کیے جائیں گے جبکہ باقی رقوم افغانستان میں فلاحی مقاصد کیلئے استعمال ہوگی تاہم رقوم کا تبادلہ طالبان کے ذرائع سے نہیں ہوگا۔