افغان طالبان نے افغانستان کے شمال میں ایک جھڑپ میں قومی مزاحمتی محاذ کے 8 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے " اے ایف پی"کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے افغانستان کے شمال میں ایک جھڑپ میں قومی مزاحمتی محاذ کے 8  اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

 اطلاعات کےمطابق افغان طالبان اور افغان قومی مزاحمتی محاذ کے درمیان  صوبہ بلخ میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ جس میں طالبان نے قومی مزاحتمی محاذ کے 8 افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغان قومی مزاحمتی محاذ کی قیادت طالبان مخالف کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے  احمد مسعود کر رہے ہیں۔ صوبائی پولیس کے ترجمان آصف وزیری نے ایک آڈیو پیغام میں صحافیوں کو بتایا کہ قومی مزاحمتی محاذ  کے 8 اہلکار طالبان کے ساتھ  براہ راست جھڑپ  میں مارے گئے۔