مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے روس میں مقیم ایرانی شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان اقتصادی معاملات کی موجودہ سطح تسلی بخش نہیں ہے۔
اس ملاقات میں ایرانی وزير خارجہ، وزیر تیل، وزير خزانہ،ایرانی پارلیمنٹ کی اقتصادی کمیشن کے تین رکن،ماسکو میں ایرانی سفارتی اہلکار ، ایرانی تجار اور طلباء موجود تھے۔ اس ملاقات میں ماسکو میں ایرانی سفیرکاظم جلالی نے دونون ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں اقدامات کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔
صدر رئیسی نے اس ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان بیشمار اقتصادی ظرفیتیں موجود ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی معاملات کو فروغ دینے کے لئے ان ظرفیتوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔
صدر رئیسی نے کہا کہ روس کے صدر پوتین نے بھی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی معاملات کو تسلی بخش قرار نہیں دیا ، روسی صدر پوتین کا عقیدہ بھی وہی ہے جو میرا عقیدہ ہے ہمیں دونوں ممالک کی اقتصادی اور تجارتی ظرفیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
صدر رئیسی نے کہا کہ ایران اور روس اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے پختہ عزم رکھتے ہیں اور ہمیں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرنا چاہیے اور ہمیں دقیق منصوبہ بندی کے ذریعہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہیے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اقتصادی سطح تسلی بخش نہیں ہے۔