پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے روس کے صدر ولادی میر پوتین سے ٹیلیفون پر گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور افغانتسان کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے روس کے صدر ولادی میر پوتین سے ٹیلیفون پر گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور  افغانتسان کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان اورروسی صدرولادیمیرپوتین کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، عالمی اورعلاقائی امورپرتبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورروس کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جس میں تجارتی واقتصادی تعلقات اورتوانائی کے تعاون پرتوجہ مرکوزکی گئی ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نے مزید کہا کہ افغانستان کو سنگین انسانی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس نازک موڑ پر افغانستان کے عوام کے لیے بین الاقوامی برادری کی حمایت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم نے اسلام کے بارے میں روسی صدر کے بیان کی بھی تعریف کی اور توہین رسالت کے خلاف روسی صدر کے بیان کو سراہا۔