مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کےخلاف دیے گئے متنازع بیانات پر اتراکھنڈ ریاست اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
اطلاعات کےمطابق بھارتی سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست پر مرکزی حکومت، اتراکھنڈ حکومت اور دہلی پولیس کو مسلمانوں کیخلاف بیانات پر نوٹس جاری ہوچکا ہے اور 10 دن کے اندر اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایسے اور مقدمے بھی زیرِ التواء ہیں۔ درخواست گزار نے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کی فوری گرفتاری اور ان کےخلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سینئر وکیل کپل سبل کا کہنا تھا کہ کسی مذہب کو نشانہ بنانے کے نام پر منعقد کی جانے والی تقریبات میں اضافہ ہوگیا ہے اور ایسی ہی تقریب 23 جنوری کو علی گڑھ میں منعقد ہونے جارہی ہے۔