مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ چین جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ سیفٹی ایشوز کی وجہ سے جوہری ہتھیاروں کو جدید بنایا جارہا ہے۔ ادھر امریکہ، برطانیہ، روس، فرانس اور چین نے جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے اور جوہری تنازع سے بچنے پر اتفاق کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جوہری جنگ جیتی نہیں جاسکتی اور نہ ہی لڑی جانی چاہیے۔
اجراء کی تاریخ: 4 جنوری 2022 - 18:07
چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ چین جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔