مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے ایک اورچرچ پرحملہ کرکے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مجسمہ توڑ دیا۔
اطلاعات کےمطابق ہندوانتہاپسندوں نے ہریانہ کے شہرامبالا کے چرچ پرحملہ کرکے توڑپھوڑکی اورحضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مجسمہ توڑ دیا۔
ہندوانتہاپسندوں نے بھارت کے مختلف شہروں میں کرسمس کی تقریبات کوبھی درہم برہم کیا۔
ہریانہ میں ہندوانتہاپسند مسلسل چرچ پرحملے کررہے ہیں۔ جمعہ کوہندوانتہاپسندوں نے آگرہ میں سینٹا کلاز کے پتلے کونذرآتش کردیا تھا۔ہندوانتہاپسند مذہب کی تبدیلی کا بہانہ بنا کرگرجا گھروں پرحملے کررہے ہیں۔
حکمراں جماعت بی جے پی سرکار میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پرہندوانتہاپسندوں کے حملوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔