مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کرسمس کے موقع پر عیسائي برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سب کی امید امن اور ناانصافی کا خاتمہ ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں قرآن مجید کی اس آیت " اذ قالت الملائکة یا مریم ان الله یبشرک بکلمة منه اسمه المسیح عیسی ابن مریم وجیها فی الدنیا و الآخرة و من المقربین"۔
کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام امن اور صلح کے پیغمبر(ع) اور ہمدردی اور پرہیزگاری کے علمبردار تھے ۔ ان کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے میں ایران اور دنیا کے تمام عیسائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
کرسمس کے موقع پر ایران اور دنیا بھر کے عیسائي خوشی اور جشن مناتے ہیں انھیں اس موقع پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔
کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے موجودہ مشکل وقت میں تمام انسانیت کو زیادہ سے زیادہ دوستی اور الہی رسولوں کے نورانی اور آسمانی پیغامات پر عمل کرنا چاہیے۔ ابراہیمی مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان امن اور بقائے باہمی اور ظلم و ناانصافی کے خاتمے کی امید ہر انسان رکھتا ہے۔ میں دنیا کے تمام لوگوں، خاص طور پر عیسائي مذہب کے پیروکاروں کے لیے رواں سال میں صحت و سلامتی، خوشی اور خوشحالی کا خواہاں ہوں۔