مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 2 ریاستوں میں رات کو کرفیولگانےکا اعلان کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اومیکرون کیسز میں اضافے کوروکنے کے لئے اترپردیش اورمدھیہ پردیش ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کرفیو رات 11 بجے سے صبح 5بجے تک رہے گا۔
بھارت میں کورونا وائرس کی پابندیوں کومزید سخت کردیا گیا ہے۔عوام کوپبلک مقامات پرماسک پہننے اورسماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ شادیوں میں 200 سے زیادہ افراد کی شرکت پرپابندی ہوگی۔ بھارت میں اب تک امیکرون کے 358کیسز سامنے آچکے ہیں۔