شمالی کوریا میں عوام پر 11 دن کے لیے ہنسنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا میں عوام پر 11 دن کے لیے ہنسنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ یہ پابندی شمالی کوریا کےسابق سپریم لیڈر کِم جونگ ال کی 10ویں برسی پر لگائی گئی ہے۔ 11 روزہ سوگ میں ہنسی کے ساتھ ساتھ شراب نوشی پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ حکومت نے شمالی کوریائی عوام پر 11 روز کے لیے ہنسنے، شراب نوشی، روزانہ کی گھریلو شاپنگ (گروسری) کرنے یا پھر کسی بھی قسم کی تفریح پر مبنی سرگرمیوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔  واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سابق رہنما کِم جونگ ال 2011 میں 69 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔