بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، بھارت میں اب تک 57 مریض کورونا کی نئی قسم سے متاثر ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، بھارت میں اب تک 57 مریض کورونا کی نئی قسم سے متاثر ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بھاتی ریاست مہاراشٹرا میں اومی کرون ویرینٹ کے 8 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 7 کیسز ممبئی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارتی ذرائع کے مطابق مہاراشٹرا میں رپورٹ 8 اومیکرون ویرینٹ پازیٹو افراد کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق مہاراشٹرا میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد 28 ہوگئی، جبکہ بھارت میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔